تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تاجروں کا جماعت اسلامی کے اُمید واروں کا والہانہ استقبال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) hajiبھائی پھیرو شہر کے تاجروں کا جماعت اسلامی کے اُمید واروں کا والہانہ استقبال ، تاجروں نے گلے میں ہار ڈالے اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ مغل برادری اور ملک برادری کی طرف سے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان ، قرضی خوروں ، ٹیکس چووروں اور قبضہ گروپوں کے دن گزر چکے ۔ گیارہ مئی کو جماعت اسلامی کی فتح کا دن ہو گا ۔ جگہ جگہ عوام سے حاجی محمد رمضان اور سردار نور احمد ڈوگر کا خطاب ۔ گذشتہ رو ز جماعت اسلامی حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، اور پی پی 184کے اُمید وار وں پر منوں پتیاں نچھاور کیں ۔ گلے میں ہار ڈالے اور پانی کی سبیلیں لگائیں ۔ جماعت اسلامی کے اُمید واروں کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔ ملک عثمان ، ملک اکرام ،ملک عباس ، ملک الیاس ، ملک خلیل ، شیخ برادری بھٹی برادری کے سر کردہ افراد نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ مغل برادری کے رہنما خرم شہزاد بیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، مرزا محمود بیگ ، مرزا ندیم بیگ ، مرزا ندیم بیگ ، مرزا محمود بیگ نے کوٹ ہاشم بیگ میں جلسہ عام میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مغل برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ حاجی محمد رمضان نے کہا کہ قرضہ خوروں ، ٹیکس چوروں اور قبضہ گروپوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ گیارہ مئی کو پورے ملک اور اس علاقے میں جماعت اسلامی کی فتح ہو گی ۔ تحریک انصاف کے پی یی 184کے اُمید وار رانا محمد اسلم خاں اور اسکے ساتھیوں نے بھی شہر میں ووٹ مانگے ایک جگہ مین بازار میں انکا ٹاکرہ ہوا اور دونوں طرف سے اپنے اپنے اُمید واروں کے حق میں نعرے بازی ہوئی

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker