تازہ ترینفن فنکار

سدا بہاردھنوں کے خالق ایم اشرف كو ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)دنیا كو سدا بہار دھنوں سے مسحور كر دینے والے ایم اشرف كو مداحوں  سے بچھڑے 8 برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتی ہیں۔ 1966 میں  فلم “سپیرن “سے اپنے فنی کیرئیر كا اغاز كرنے والے ایم اشرف نے ڈھائی ہزار سے زائد گیتوں اور غزلوں كی موسیقی ترتیب دی اور 40 سالہ فنی سفر میں  لاتعداد گیتوں كو اپنی دھنوں سے امر كیا، ان كی تخلیق کردہ دھنیں  آج بھی سننے والوں کے كانوں میں رس گھول دیتی ہیں۔ ایم اشرف نے فلموں  كے علاوہ ملی نغموں كو بھی موسیقی دی اور اپنی دھنوں سے ان میں حب الوطنی كا رنگ بھرا ، لوک دھنوں پر ترتیب دیئے ہوئے ان كے پنجابی نغمے آج بھی بچے بچے کی زبان پر سننے کو ملتے ہیں۔ایم اشرف نے موسیقی كی دنیا میں  شوكت علی، ناہید اختر، رجب علی، اسد امانت علی اور انور رفیع جیسے شہرہ افاق گلوکار متعارف كروائے۔ ان كی خدمات كے اعتراف میں انہیں 13 نگار ایوارڈز اور 14 گریجویٹ ایوارڈز سے نوازا گیا اور دھنوں کا یہ دیوتا 4 فروری 2007 كو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button