تازہ ترینکھیل

بلاول بھٹی جنید خان ٹیم سے باہر ، سہیل تنویراور عمرگل کے چانس زیادہ

لاہور ( نمائندہ سپورٹس ) ورلڈ کپ سے قبل کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں میں رد و بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی باﺅلر بلاول بھٹی کی جانب سے خراب پرفارمنس اور سب سے زیادہ سکور دینے کے باعث ان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹی کی خراب پرفارمنس اور جنید خان کی انجری کے باعث سہیل تنویر اور عمر گل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سہیل تنویر اس وقت سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ عمر گل کو پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button