تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ عملہ کی غنڈہ گردی

ٹیکسلا( نا مہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ عملہ کی غنڈہ گردی ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوارن توڑ پھوڑ کی تصاویر اور ویڈیوبنانے والے صحافی کیساتھ ہاتھا پائی گالم گلوچ اورتشدد،موبائل اور نقدی چھیننے کی کوشش ،کنٹونمنٹ حکام اہلکاروں کو لگام دیں چیئرمین پی او ایف بورڈ شرمناک واقعہ کا نوٹس لیں پریس کلب واہ ٹیکسلا کے عہدیدارو اراکین کا سخت احتجاج مذمتی اجلاس طلب کینٹ بورڈ انفورسمنٹ عملہ کے تمام افراد کیخلاف چوکی نمبر3تھانہ سٹی واہ کینٹ میں تحریری درخواست دیدی گئی تفصیلات کے مطابق بستی لالہ رخ واہ کینٹ میں کینٹ بورڈ عملہ کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران توڑ پھوڑ کی تصاویر اورویڈیو بنانے والے پریس کلب واہ ٹیکسلا کے رکن صحافی محمد عمر اقبال کو کینٹ بورڈ انفورسمنٹ عملہ نے گھیر لیا موبائل فون ،جیب میں موجود نقدی چھیننے کی کوشش کی گالم گلوچ ،ہاتھا پائی اورکینٹ بورڈ انفورسمنٹ انچارج کی سربراہی میں عمر اقبال کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا کینٹ بورڈ عملہ کی اس بدمعاشی اور غنڈہ گردی پر پریس کلب واہ ٹیکسلا کے عہدیداروں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیاواقعہ کی پرزور مذمت کی اور واقعہ میں ملوث تمام افراد کونامزد کرتے ہوئے انکے خلاف تحریری درخواست چوکی نمبر3تھانہ سٹی واہ کینٹ میں جمع کروائی کینٹ بوڑد عملہ کیجانب سے ماضی میں بھی ایسے شرمناک اقدامات ہوتے رہتے ہیں پریس کلب واہ ٹیکسلا کے عہدیدار واراکین نے چیئرمین پی او ایف بورڈ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button