تازہ ترینعلاقائی

مئی پاکستانی عوام کی جیت کا دن ثابت ہوگا:مسلم لیگ ن دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی:راؤناصر علی خاں

downloadلاہور( پریس ریلیز) بابا لیبرونگ ایم لطیف الرحمان پیرزادہ، سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء راؤناصر علی خان میؤ ، امتیاز علی شاکر،چوہدری آس محمد میؤاورصدر UC146 رمضان گجر نے گزشتہ روز کاہنہ نو کچاشہزادہ روڈ پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ یوسی 146کے زیر انتظام ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شیر کا مقابلہ کرنے کی ہمت کسی میں نہیں:11مئی عوام کی جیت کادن ثابت ہوگا:ن لیگ کے اُمیدوار پاکستان بھر سے بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے،ہم تنقید برائے تنقید کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے لیکن حقیت یہ ہے کہ اس وقت ملک وقوم کودرپیش مسائل کوحل کرنا میاں نواز شریف کے علاوہ کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور ن لیگ ہی ملک کو اندھروں سے نکال کر روشن مستقبل دینے کی اہلیت رکھتی ہے لہٰذا عوام پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کرکامیاب کریں ۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ ملکی مسائل کو حل کرنا ون ڈے میچ کھلنے جیسا آسان کام نہیں جو ہم ملک کمزور اور ناسمجھ کھلاڑیوں کے حوالے کردیں ۔ملک کو تجربہ کار ،سمجھدار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جو اس وقت صرف اور صرف میاں برادران ہی دے سکتے ہیں ۔زرداری ٹولہ اور سائیکل والے بلے پیچھے چھپ کرسیاست کرنے کی بجائے کھل کرمیدان میں آئیں تو آنھیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔مخالفین جانتے ہیں کہ عوام شیرپر مہر لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ایک دوسرے کے پیچھے چُھپنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ رہی سہی عزت بچا سکیں

یہ بھی پڑھیں  خوش رہنا ہے تو!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker