تازہ ترینکھیل

کیریبین لیگ:شاہد آفریدی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت

کراچی(نمائندہ سپورٹس)کیریبین لیگ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گئی۔جارح مزاج آل راونڈر شاہد آفریدی ،کرس گیل ڈیرن سیمی ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔کیریبین لیگ 2015 کے لیے ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی کو ٹاپ کیٹگری میں رکھا گیا۔لیگ کی نئی فرنچائز St Kitts and Nevisنے ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لیں۔سہیل تنویربھی 80ہزار ڈالرز میں اسی ٹیم کا حصہ بنے ۔Barbados Tridents نے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک لاکھ ڈالرز اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔پاکستان کے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل بھی کیریبن لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔انہیں Trinidad Tobago Red Steelنے 30ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔شاہد آفریدی کے علاوہ کرس گیل،ڈیرن سیمی،ڈیوائن براو،کیرون پولارڈ اور سنیل نارائین بھی ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئےہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!