تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اوکاڑہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اَٹھارہ سے بیس گھنٹوں پر محیط ہوگیا

load shedingاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اَٹھارہ سے بیس گھنٹوں پر محیط ہوگیا، ایک گھنٹہ کی سپلائی کے بعد بجلی چار چار گھنٹہ بندرہنے لگی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ سکول جانے والے معصوم طلباء کے چہرے مرجھائے دکھائے دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور اَب اِس کا دورانیہ اَٹھار ہ سے بیس گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔ ہر چار گھنٹے کی بندش کے بعد صرف ایک گھنٹہ کے لئے بجلی مہیا کی جاتی ہے جس کی بناء پر شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر دکھائی دیتے ہیں اور اُن کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ جبکہ دوسری طرف سکول جانے والے ہزاروں ننھے منے طلباء سارا سارا دن بغیر پنکھوں کے کلاسز میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور اِس وجہ سے اُن کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر بجلی کی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے میں اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل کو بھائی پھیرو سے ملانے والادوسو فٹ کا شیر شاہ سوری روڈ سکڑ کو پندرہ سے بیس فٹ باقی رہ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker