پاکستانتازہ ترین

نگران سیٹ اپ میں ذمہ داریاں ملیں تو مایوس نہیں کروں گا،طاہر القادری

tahirلاہور(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن نگران سیٹ اپ میں ذمہ داریاں دی گئیں تو مایوس نہیں کریں گے۔ لاہور میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لئے انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے زیورات بھی فروخت کردیئے ہیں اسی طرح کارکن بھی اپنے ساتھ خیمے ، بستر اور خوراک لائیں۔ وہ  یقین دلاتے ہیں کہ ان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا۔ واضح رہے کہ طاہر القادری نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں جلسہ عام میں حکومت کو آئین کے مطابق نظام لانے کے لئے 3 ہفتوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 10 جنوری کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  نشہ کے عادی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایکشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker