
لاہور(نمائندہ شوبز)صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے، چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ میں اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔