تازہ ترینعلاقائی

تھانہ داؤدخیل میں جب سےرمضان سگو ایس ایچ او تعینات ہوئے ہیں علاقے سے جرائم میں کمی واقعہ ہوئی ہے،خدابخش

داؤدخیل (ضیانیازی سے) نڈر اور بہادر پولیس آفیسر محکمہ کی شان ہوتے ہیں جب سے تھانہ داؤدخیل میں رمضان سگو ایس ایچ او تعینات ہوئے ہیں علاقے سے جرائم میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور جو بھی ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں تھانہ کے علاقہ میں ہوئیں ہیں ان کو چند روز میں ہی ٹریس کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی ملزموں سے برامد کی ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن داؤدخیل کے صدر خدا بخش بھورا ،سابق چیرمین یو سی ڈھیر امید علی شاہ میاں ممتاز نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا رمضان سگو کی تھانہ داؤدخیل میں تعیناتی ڈی پی او میانوالی مجاہد اکبر خان کا اچھا اقدام ہے انہوں نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور داؤدخیل سے کئی منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات جس میں چرس ،ہیروین اور شراب برامد کی اور ملزموں کو گرفتار کیا اور گزشتہ روز شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزموں کو پکڑا ان کی اس شاندار کارکردگی پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ڈی پی او میانوالی مجاہد اکبر سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے آفیسر کو محکمہ کی جانب سے انعام اور شیلڈ دی جائے تاکہ ایسے بہادر آفیسر کی حوصلہ افزائی ہواور ان کی کارکر دگی مزید بہتر ہو

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:چشتیاں میں ڈرائیور کی غفلت سے طالبعلم ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker