
داؤدخیل (ضیانیازی سے) وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے ایم این ا ے عبید اللہ خان شادی خیل ،ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل کے مشکور ہیں جہنوں نے ضلع میانوالی میں طارق مسعود کنڈ کو نئے زکوۃ چیرمین کے لیے نامزد کیا ہے ایسے ایماندار افراد ہی اس سیٹ کے مستحق ہیں ان سے امید ہے کہ اب ضلع میانوالی کے ہر علاقے میں میرٹ پر زکوہ کی تقسیم کا عمل ہو گا اور مستحق افراد کو زکوۃ کی قرم ملے گی ان خیالات کا اظہار داؤدخیل ایجو کیشن پرموشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حفیظ اللہ قریشی ،سابق سیکرٹری زکوہ کمیٹی ضیاء اللہ خان ،سماجی کارکن حاجی مرید احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طارق مسعود کنڈ کو چیرمین زکوہ کمیٹی منتخب کرنا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل ،ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل کا میانوالی کے غریب ،نادار ،افرا د پر احسان ہے کیونکہ اس سے قبل زکوہ مستحق افراد تک نہیں پہنچ سکتی تھی حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز ہو جاتے تھے لیکن تین ،چار سال سے زکوۃ کے علاوہ نہ جہیز فنڈ ،نہ ہی کوئی اور فنڈ داؤدخیل کی غریب عوام کو ملا ہے طارق مسعود کنڈ سے امید کرتے ہیں کہ وہ میانوالی کے ہر علاقے کو میرٹ اور برابری کی بنیاد پر فنڈز دیں گے اور بر وقت غریب عوام تک زکوۃ پہنچے گی