تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:گیارہ مئی کے نتائج قوم کی تقدیر بدل کررکھ دینگے، میاں منیر

mian munirاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 190 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے ، گیارہ مئی کے نتائج قوم کی تقدیر بدل کررکھ دینگے ، مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں میں اپنی برتری ثابت کرکے عوام کی امیدوں پر پورا اُترے گی ۔ اِن خیالات کا اِظہاراُنہوں نے محلہ کوٹ نہال سنگھ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ میاں محمد منیر نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ، اوکاڑہ اَب پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ نہیں رہا بلکہ یہ مسلم لیگ (ن) کا رائیونڈ بن چکاہے ۔ جو لوگ یہاں سے بار بار کامیاب ہوکر بھی دس سالوں میں کوئی کام نہ کرسکے وہ مستقبل میں کیا کریں گے ۔نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ تبدیلی صرف وہ شخص لا سکتاہے جس کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو۔جو شخص بار بار اپنے بیانات بدلتاہواور پرانے چہرے لے کر نئی پچ پر کھیلنے کی تیاری کررہا ہو وہ کیسے تبدیلی لا سکتاہے ۔ اِس ملک میں اگر کوئی جماعت تبدیلی لا سکتی ہے تو وہ واحد میاں نواز شریف کی ذات ہے جو اس قوم کا دکھ اور درد اپنے سینے میں محسوس کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں جو خدمات سرانجام دیں ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہے جن کی شفافیت پر آج تک کوئی اُنگلی نہیں اُٹھا سکا۔ہم دوبارہ برسراقتدار آکر بھی عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس وقت تک چین سے ہرگز نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ہرپاکستانی کو اُس کا جائز حق دہلیز تک نہ مل پائے۔ تقریب سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 144 کے امیدوار چوہدری محمد عارف نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ سے منظوری نہ لی تو آئی ایم ایف ڈیل قبول نہیں کریں گے،بلاول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker