تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پٹرولنگ پولیس تری خیل نے قصا ب کومردہ بھینس سمیت گرفتارکرلیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے) پٹرولنگ پولیس تری خیل نے قصا ب کو مردہ بھینس سمیت گرفتار کر کے تھانہ موچھ پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق دلیوالی کا رہائشی قصاب عبد الرشید سمندی والا کی جانب سے پک اپ ڈالہ میں مردہ بھینس کو پک اپ ڈالہ میں ڈال کر اوپر کوندر کے پٹھے ڈال کر اس کے گوشت کو فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا کہ کسی نے پٹرولنگ پولیس تری خیل کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ڈالہ کو روک کر چیک کیا تو ا سمیں مردہ بھینس پڑی ہوئی تھی جس کے بعد پٹرولنگ پولیس کے ملازمین عبد الرب خان ، وغیرہ نے پک اپ ڈالہ اور قصاب کو گرفتار کر کے تھانہ موچھ پولسی کے حوالے کر دیا جہاں ملزم قصاب عبد الرشید کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی

یہ بھی پڑھیں  اداکار ندیم آج اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker