
دبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کی منظور ی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر محمد حفیظ کے زخمی ہونے کے بعد ان کا نام بطور متبادل پیش کیا تھا۔ اس سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑی جنید خان کے زخمی ہونے کے بعد راحت علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔