تازہ ترینعلاقائی

للیانی: ہماری کوئی پارٹی نہیں اور نہ ہی کوئی لیڈر ہے ہمارے لیڈرعوام ہیں،سردار طفیل

sardar tufailمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)آج کے اس سیاسی اجتماع نے مخالفین کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عوام کی اس محبت کی خاطر جان بھی قربان کرنا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔میں برادری ازم پر نہیں بلکہ انسانیت پر یقین رکھتا ہوں۔ میں سیاست کے ذریعے عبادت کرتا ہوں۔ کامیابی حاصل کرکے سب سے پہلے تعلیم پر توجہ دیں گے گزلر ڈگری کالج بنائیں گے۔ نوجوانوں کا درینہ مسئلہ کھیل کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔ صحت پر خصوصی توجہ ہسپتال کو ایک مثال ادارے بنا دیں گے۔ بے روز گار نوجوانوں کے روز گار کیلئے اندورن و بیرونی ممالک کوشش کی جائے گی۔ ہر گاؤں میں بزرگ افراد پر پنچائت سسٹم بحال کیا جائے گا اور حلقہ میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا۔ مصطفی آباد کو قصور کا مثال شہر بنائیں گے۔ کامیابی کے دس دن بعد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔میری سوچ حلقہ سے شروع ہو کر حلقہ پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ پیر منیر احمد شاہ صاحب کے صاحبزادوں کی طرف سے ہمارے حمایت کا اعلان ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 و سابقہ ایم پی اے چوہدری محمد الیاس خاں نے مصطفی آباد میں ایک بہت بڑے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے138سردار طفیل احمد خاں نے کہا کہ ہماری کوئی پارٹی نہیں اور نہ ہی کوئی لیڈر ہے ہمارے لیڈر عوام ہیں ہم کوئی بھی اہم فیصلہ عوام کی مشاورت کے بغیر نہیں کرے گے۔ دیہی علاقوں میں زمینداوں کو پانی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔منیر احمد بھٹی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پرصدر پریس کلب بابا علیم شکیل، صدر ینگ ویلفیئر مہر عادل نعمان، سابقہ ناظمین ملک عبدالستار ،چوہدری میاں راؤف،جاوید ڈوگر، عمر،سابقہ نائب ناظم مہر محمد سرور خاں،کونسلرز افضل سندھو، منیر احمد انصاری، چوہدری حفیظ اللہ زیلدار، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال، سیٹھ حبیب احمد،ڈاکٹر تسلیم رضا فاروقی، خالد محمود، حاجی قاسم علی بھٹہ، لالہ غلام محمد، مجید انصاری، چوہدری نعمت، ماسٹر بلال، ودیگر مقررین نے کہا کہ آج کے اس عوامی اجتماع سے ثابت کر دیا ہے کہ 11مئی کو چوہدری الیاس خاں اور سردار طفیل احمد خاں کی فتح یقینی ہے۔ چوہدری الیاس خاں اور سردار طفیل احمدخاں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ چوہدری الیاس خاں کو تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔ مصطفی آباد سے نکلنے والے اس قافلے کی منزل پنجاب اسمبلی ہو گی۔جلسہ میں دو ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker