پاکستانتازہ ترین

نوازشریف نے قائد اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور(ڈیسک نیوز)میاں محمد نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم بن کر ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی شخصیت بن گئے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا لیکن انہوں نے قائد اعظم کا ایک ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔یہ اعزاز مسلم لیگ کی صدارت کا ہے، یہ عہدہ انہیں 1993ءمیں ملا تھا اور وہ اب تک اس پر براجمان ہیں یعنی گذشتہ 23سال سے وہ یہ عہدہ سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں ۔قائد اعظم 1934ءمیں مسلم لیگ کے صدر بنے تھے اور 1947ءمیں انہوں نے گورنر جنرل بننے کی وجہ سے اس عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قائد اعظم جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور پارٹی کے کاموںکو حکومتی کاموں سے علیحدہ رکھنے کے قائل تھے لیکن نواز شریف آج بھی اس عہدے پر فائض ہیں،گو کہ یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے لیکن یہ کون سی بڑی بات ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button