تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:11مئی کوتحریک منہاج القرآن کا ملک بھر میں دھرنا ہرصورت ہوگا ،سید توقیر شاہ

okaraاواوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک منہاج القرآن پاکستان کے صوبائی ناظم اعلیٰ سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ11مئی کو الیکشن کے روز تحریک منہاج القرآن کا ملک بھر میں دھرنا ہر صورت ہو گا دھرنا پر امن ہو گا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہو ں گے اگر ہمارے پر امن احتجاجی دھرنوں کو بلا جواز سبو تاژ کرنے کی کو شش کی گئی تو سخت مزاحمت کی جائے گی اور ملک کا ہر چوک التحریر چوک میں تبدیل ہو جائے گا ضلع اوکاڑہ میں دھرنا ایم اے جناح روڈ پر دیا جائے گا جس میں لگ بھگ دس ہزار مردو خواتین حصہ لیں گے اور الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے ضلعی امیر محمد حفیظ قادری،ضلعی صدر خالد محمود اور میڈیا ایڈوائزر شیخ گلفام کے ہمراہ جی ٹی روڈ منہاج ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید توقیر حسین شاہ نے کہا کے عدلیہ کے سوا پوری قوم کا تمام اداروں پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ملک میں چلنے والے تمام تر ادارے نا قابل اعتبار ہو چکے ہیں ۔حکومت میں آنا یا عہدوں کا حصول ہماری خواہش نہیں ہے بلکہ ہم کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ اور دھرنوں کا کا ریاست بچاؤتحریک کا آخری حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دھرنوں سے ڈاکٹر طاہر القادری ٹیلی فونک خطاب بھی کریں گے انہوں نے کہا کے ہم اس دوران کسی قسم کی خرابی یا بد مزگی ہرگز پیدا نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی فرد کو الیکشن سے بائیکاٹ کے لیے مجبور کریں گے انہوں نے کہا کے دھرنے کی مائنٹرنگ تحریک منہاج القرآن کے کارکن کریں گے ۔اور یہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں  تعلیم سب کے لیے ۔۔۔!!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker