تازہ ترینعلاقائی

عوام مہنگائی بیروز گاری اور بدامنی کا شکار ہیں،سید دستار شاہ

ٹیکسلا( نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل سید دستار علی شاہ نے کہا ہے کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی مقامی سطح پرتمام یونین کونسلوں اور وارڈز میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنے نمائندے کھڑے کرئے گی،مسلم لیگ ن کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث مقبولیت کا گراف گر چکا ہے، عوام مہنگائی بیروز گاری اور بدامنی کا شکار ہیں حکمران اپنے بنک بیلنس مضبوط کرنے میں مصروف ہیں،کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی آماج گاہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری منجمد ہوکر رہ گئی ہے،لا اینڈ آڑدر کی ناگفتہ بہ صورتحال نے گڈگورنس کا پول کھول دیا ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا سید دستار علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ، پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا،انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن مقامی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر لڑنے پر غور ہورہا ہے حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں ٹف ٹائم دیں گے ، موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جس کی بنیادی وجہ انھیں ڈر اور خوف ہے کہ عوام انکا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور محاسبہ کریں گے، انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،ہماری ترجیحات موجودہ حکومت جس نے عوا م کا جینا محال کر رکھا ہے کو عوام کی عدالت میں بے نقاب کرنا ہے ، جس کے لئے پیپلز پارٹی کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی،عوام بلدیاتی انتخابات میں عوام کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب کریں گے یہی وجہ تھی کہ موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے تھے،پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیں ، پیپلزپارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے جتن کئے گئے جو وقت کے ساتھ ساتھ عوام کے سامنے بے نقاب ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button