پاکستانتازہ ترین

عمران خان کل اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرینگے، شاہ محمود قریشی

shah mehmoodلاہور(نامہ نگار) تحریکِ انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کل اسلام آباد کیڈی چوک میں جلسے سے خطاب کریں گے ،اب سونامی تھمنے والا نہیں۔لاہور میں مخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر رہنماوٴں کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اُنہیں دیکھ کر حوصلہ ملا ، تاہم صحت افضل ہے،سیاست تو ہوتی رہتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیغام کے سامنے کوئی نہیں رک پائے گا ،مسلم لیگ ن کی صفوں پر اوس پڑ گئی ،انہوں نے عمران خان کی صحت کا پوچھنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قومی قدریں ہونی چاہئیں ، مخدوم جاوید ہاشمی نے شہباز شریف کی جانب سے پی ٹی آئی مہم کو جذباتی قراردینے پر کہا کہ شہبازشریف ملکہ جذبات ہیں،وہ جذبات کے سوا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ کی مویشی منڈی میں سولہ من وزنی ’’مانی‘‘ کی دبنگ انٹری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker