پاکستانتازہ ترین

پیر صابر شاہ نے پارٹی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخواہ سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخواہ سے اقبال ظفر جھگڑا اور جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کو سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ پیر صابر شاہ کو ”کورنگ امیدوار“ کے پیپر جمع کرانے کا کہا ہے جس کے باعث انہوں نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی صدارت اعزاز ہے اور اس کی توقیر میرا فرض ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے ”کورنگ“ امیدوار نہیں بن سکتا اس لئے عہدے کے وقار کو بچانے کیلئے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد اور عہدے کا احترام ان پر واجب ہے۔ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور اس کی اعلیٰ قیادت کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کے مفاد اور فیصلوں کے لئے کام کرتا رہوں گا۔پیر صابر شاہ نے اعلان کیا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کورنگ امیدوار عام ورکر کی حیثیت سے بنوں گا تاہم پارٹی قیادت کے اس فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ہے اور امید ہے کہ قیادت اس پر نظرثانی کرے گی

یہ بھی پڑھیں  پہلے سائبر کرائم پر قانون، پھر ’مقامی یوٹیوب‘: اراکین پارلیمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker