پاکستانتازہ ترین

طلال بگٹی کا 2 نشستوں پرالیکشن نہ لڑنےکااعلان

talal bugtiکوئٹہ(ڈیسک رپورٹر) بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بگٹی مہاجرین کی آبادکاری تک ڈیرہ بگٹی میں انتخابات کے التواء کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کروائی تھی تاہم ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس فیصلہ دیا ہے جس کے خلاف میں نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی دونشستوں این اے 259اور این اے 260پر احتجاجا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک لاپتہ افراد کو منظرعام پر نہیں لایاجاتا اور بگٹی مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی میں دوبارہ آباد نہیں کیا جاتا انتخابات شفاف اور غیر جانبدار نہیں ہوسکتے ،طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو جمہوری وطن پارٹی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کے آپشن پر بھی غور کرسکتی ہے ،نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی دو اور ڈیرہ بگٹی سے ایک نشست پر کاغذات جمع کروائے تھے ،جن میں سے انہوں نے دو نشستوں پر احتجاجا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker