بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی وزيراعظم کا نواز شریف کو ٹیلی فون

نئی دہلی(ڈیسک نیوز)کرکٹ کے جوڑ کا کوئی توڑ نہیں،ورلڈ کپ تو کل سے شروع ہوگا لیکن کرکٹ ڈپلومیسی ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج وزيراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان کل سے شروع ہونے والے کر کٹ ورلڈ کپ پر بھی بات ہوئی۔نریندر مودی کا کہنا تھاکہ کرکٹ پورے خطے کو منسلک کرنے کا سبب بنتی ہے۔امید ہے کہ کھلاڑی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے ، جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت میچ پر بات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سارک ممالک کے سربراہوں جن میں سری لنکا اور افغانستان کے سمیت بنگلادیشی ہم منصب کو بھی ٹیلے فون کرکے ان کی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نریندر مودی کا وزیرا عظم نواز شریف کو ٹیلی فون ایسے وقت پر آیا ہے جبکہ ایک دن پہلے ہی امریکی صدر بارک اوبامہ نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی اور اس گفت گو میں وزيراعظم نے امریکی صدر پر واضح کیا کہ پاکستان کو بھارت کی سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت قبول نہیں ہوگی.بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر سے یہ بھی کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت چاہتا ہے۔ان دنوں جبکہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور گذشتہ روز ہی آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بھی واضح کردیا ہے کہ بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔نریندر مودی کا وزیراعظم کو ٹیلی فون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔بھارت نے پاکستان سے سیکریٹیر خارجہ سطح کے مذاکرات معطل کرکے دو طرفہ تعلقات کو بھی معطل کر رکھا ہےجبکہ وزيراعظم نواز شریف متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ کمشیر کو ایجنڈے میں شامل کیے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker