تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:عوام ووٹ کے ذریعے بد عنوان اور بد کردار امیدواروں کو مسترد کردیں ، مولانا مقبول کھرل

downloadسنجھورو (نامہ نگار) متحدہ دینی محاذ کے نامزد امید وار برائے حلقہ پی ایس 79 مولانا مقبول احمد کھرل نے وارڈ نمبر 2 راجپوت محلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ کے ذریعے بد عنوان اور بد کردار امیدواروں کو مسترد کردیں اور دین دار اور اچھے کردار کے حامل امیدواروں کو ووٹ دیں۔پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گذررہا ہے 11 مئی کے انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ملک اس وقت جن مشکلات سے گذررہا ہے اس کے ذمہ دار حاکموں کے ساتھ ساتھ ہم خود بھی ہیں کیوں کہ نا اہل اور کرپٹ لوگوں کو ہم ہی ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجتے رہے ہیں۔ اس ملک کو دین دار اور ایماندار حاکم ہی مشکل سے نکال سکتے ہیں ہمیں ہر حال میں عیاش اور نا اہل حکمرونوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال،علاقائی اور عالمی ردعمل!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker