
لاہور (پاک نیوز) تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی دینے کے باوجود 5 ماہ سے تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے کام کئے بغیر 80 لاکھ سے زائد وصول کرچکے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق استعفے منظور ہونے تک اراکین تنخواہیں لینے کے اہل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کو استعفے دئیے پانچ ماہ گزرگئے مگر اب تک سرکاری خزانے سے تنخواہیں لے رہے ہیں