تازہ ترینکھیل

پاک بھارت میچ، وہیل مچھلی نے پاکستان کی جیت کی پشن گوئی کردی

کراچی ( نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف نجومیوں کی جانب سے میچ کے فاتح کے حوالے سے پشین گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے کراچی میں وہیل اینڈ ڈولفن شو کے دوران کرتب کرنے والی بلوگا وہیل نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پشین گوئی کی ہے اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم فاتح ہو گی۔ بلوگا وہیل نے اپنی ٹرینر کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ سامنے لہراتے پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں میں سے بلوگا وہیل نے پاکستان کے جھنڈے کی جانب گیند اچھال کر پشین گوئی کر دی ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان فتح یاب ہو گا۔بلوگا وہیل کا شو دیکھنے کے لیے آئے شائقین نے بلوگا کی پشین گوئی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور پاکستان کی فتح کے لیے پرامید ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button