پاکستانتازہ ترین

بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری کو شہید کردیا۔

راولپنڈی(بیوروچیف) بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے راولا سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اسلم نامی 60 سالہ شہری  شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ”ہمارے جوان تھک گئے ہیں“لاہور پولیس نے پی ٹی آئی سے ریلی بر وقت ختم کرنے کی درخواست کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker