تازہ ترینکھیل

اسٹیون فن نے ورلڈ کپ 2015ء کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا

میلبرن(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مسلسل 3 گیندوں پر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ورلڈ کپ 2015ء کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فتح تو کینگروز کے ہاتھ آئی لیکن انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے اننگز کی آخری تین گیندوں پر بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل اور مچل جانسن کو کیچ آؤٹ کروا کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، اس طرح وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ورلڈ کپ میں اب تک 8 ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے دو مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے انہوں  نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف یہ کرنامہ سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں  وہ روایتی کھلاڑی ہیں، کبھی کریز سے باہر نکل کر نہیں کھیلتے،چیف جسٹس پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker