تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پولیس نے لوٹ مارکرنے والے گروہ کوگرفتار کرلیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے)تھانہ داؤدخیل پولیس کے انچارج ایس ایچ ا ورمضان سگو نے ٹیم کے ہمراہ عرصہ دارز میں تھانہ داؤدخیل کی حدود میں دوکانوں اور شہریوں سے رقم اور موبائل لوٹنے والے اشتہاریوں ملزموں تین افراد کو گرفتار کر لیا ور ان کے قبضے سے رقم موبائل اور اسلحہ برامد کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رمضان سگو نے ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزموں محمد اسد ولد عجب گل ،محمد اصغر ولد امیر علی ،تنویر خان ولد حضرت گل سکنہ خٹک آباد (ماڑی انڈس ) جہنوں نے ماڑی انڈس میں ایک شخص سے 60ہزار روپے اور دو عدد موبائل ،پکی شاپ مردان میں بھی 60ہزار روپے اور دو عدد موبائل ،جبکہ اسکندرآباد میں آرھتی سے 15ہزار روپے لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے تینوں ملزم اے کٹیگری کے اشتہاری تھے ملزموں سے کل ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے جبکہ اسد اور اصغر سے دو عد د تیس بور پسٹل اور سات گولیاں برآمد کیں جبکہ دوسری کارروائی میں سیف اللہ نامی شخص سے 20بوتل شراب برامد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!