تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی جلسہ کسی صورت ملتوی نہں ہوگا، شیخ رشید

sheikh-rasheedاسلام آ باد (بیوروچیف) نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل لیاقت باغ راولپنڈی اور اسلام آ باد کے جلسہ کے حوالے سے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ،،جلسہ ضرور ہو گا ۔ امکان ہے کہ عمران خان خود شرکت کریں گے اگر وہ نہ آ ئے تو پھر ان کی بہنیں جلسہ میں شریک ہوں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی محض دھماکوں کا نام نہیں، عمران کے ساتھ جو ہوا وہ ماڈرن دہشت گردی ہو سکتی ہے۔ کپتان کے لفٹر سے گرنے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے تاہم تحقیقات کے لئے کمیشن کا مطالبہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو سازش کے ذریعے ناکام کیا جاسکتا ہے کیونکہ کپتان تن تنہا انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بزرگ ہے، اسے زمینی حقائق کا معلوم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن میں پولنگ اسٹیشنوں کے قیام پر تحفظات ہیں۔ بعض پولنگ اسٹیشن بغیر بتائے تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ان کے تحفظات پر نظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نوبال پر آؤٹ چاہتے ہیں،شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker