پاکستانتازہ ترین

ملک کومسائل سے نکالنےکیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکو اکٹھے ہوناچاہیے،وزیراعظم نواز شریف

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،دہشتگرد تنظیموں کیخلاف بھی ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کراچی میں بےامنی ختم کرینگے،میڈیا کی آزادی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی عدلیہ کی ۔لاہور میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور تاریکیوں سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک کومسائل سے نکالنےکیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکو اکٹھے ہوناچاہیے، دہشتگردوں کے خاتمے تک ضرب عضب کو ادھورا نہیں چھوڑینگے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں میڈیا کی آزادی اتنی ہی ضروری ہے جتنی عدلیہ کی ،صحافیوں نے ہر مشکل وقت میں آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا،ایک موقع پر ہم خود تو جکڑے گئے مگرکبھی میڈیا کو نہیں جکڑا۔ان کاکہنا تھا کہ ملک میں دھرنوں کا آخر کیا مقصد تھا ،چین اور قطر کے سربراہوں کے دورے منسوخ ہو ئے،روپے کی قدر گر گئی، میڈیا کے ایک حصے کا کردار بھی قابل تعریف نہیں تھا ، ملکی مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا ، میڈیا بھی 2 سال کیلئے ریٹنگ کو بھول جائے۔وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ایل پی جی کے ذریعے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی،پٹرولیم قیمتوں میں کمی اور ایران سے گیس آنے سے سستی بجلی بنے گی۔وزیر اعظم نے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button