تازہ ترینکھیل

پاکستان کے خلاف بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنزبنالیے

ایڈیلیڈ(نمائندہ سپوٹس) ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اس نے 87 رنز بنا لئے ہیں۔ دھاون شیکر 23اور کوہلی 30رنزبنا کر کھیل رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اس اہم میچ کے لئے پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تاریخ بدلنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہمارا فیصلہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہوتا تاہم آج کا میچ جیت کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچز سے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کا فائدہ آج اور اگلے آنے والے میچوں میں ہوگا، عمر اکمل آج کے میچ میں وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں جب کہ یونس خان اور احمد شہزاد اننگز کا آغاز کریں گے۔بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم دوسری اننگزمیں بھی پچ تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اس اہم مقابلے کو جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker