پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کے جلسوں میں لایا جانے والا سفید ٹائیگر مرگیا

124427-pmlntiger-1368029825-911-640x480لاہور(نمائندہ خصوصی) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انتخابی مہم میں ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکز بننے والا سفید ٹائیگر مرگیا۔ گزشتہ شام اس ٹائیگر کو بے ہوشی کی حالت میں لاہور کی یونیورسٹی آف وٹنیری اینڈ اینیمل سائنس لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس نایاب نسل کے ٹائیگر کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ وائٹ ٹائیگر شیروں کی نایاب نسل ہے جو 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی اور شور برداشت نہیں کرسکتے جب کہ آج کل گرمی کا موسم ہے اورپنجاب میں پڑنے والی گرمی بھی ناقابل بیان ہوتی ہے اوردوسرا انتخابی مہم کے دوران  عوام کا شورشرابہ بھی اپنے عروج پر ہوتا ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہی وجوہات اس شیر کی موت کا سبب بنیں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسوں میں کئی بار عوام کا جوش بڑھانے کے لئے شیر لائے جاتے ہیں اور مریم نواز بھی اپنے جلسوں اور ریلیوں میں اسی سفید ٹائیگر کو لانا پسند کرتی تھیں

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل ۔ضلع قصور کا سب سے بڑ ا آبادی والا علاقہ رمضان بازار کی سہولت سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker