تازہ ترینکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ، ‘پاک بھارت ٹاکرا’ پاکستان کوجیت کے لیے 301 رنزکا ہدف

ایڈیلڈ(نمائندہ سپورٹس)بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 34 کے مجموعی اسکور پر سہیل خان کی گیند پر ابتدائی بلے باز روہت شرما کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے۔شیکھر دھوون اور ویرات کوہلی نے اچھی شراکت داری کا مظاہرہ کیا ۔ کوہلی کی اننگز کے آغاز پر ہی شاہد آفریدی کی ایک گیند پر یاسر شاہ بھارتی بلے باز کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے جس کے بعد کوہلی نے خوب جم کر کھیلا۔شیکھر دھوون نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔کوہلی نے شاندار 107 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سریش رائنا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے سہیل خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور اور بھارتی اننگز کے آخری اوورز میں انھوں نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے 300 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے سہیل خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  یہ احتجاج کا پہلاراؤنڈ ہے، اس کے بہت سےمرحلے باقی ہیں،طاہر القادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker