تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاری ملزم گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل۔ پولیس نے چھاپہ مار کر بین الاضلاعی بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی ۔قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاری ملزم بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقے میں منشیات فروشی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس پی قصور نے سرائے مغل میاں جسیم احمد کو منشیات فروش پکڑنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے پولیس کی ٹیم کے ہمراہ بین الاضلاعی بدنام زمانہ منشیات فروش افضال کو نواحی گاؤں ججہ کلاں سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ۔ دوسری جگہ نواحی بستی بونگا بھٹیاں میں چھپے ہوئے اُوکاڑہ کے اشتہاری ملزم ساجد عرف ساجو کو گرفتار کر لیا ۔ مذکورہ ملزم کئی اضلاع میں درج ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث تھا اور تھانہ سرائے مغل کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر146/13بجرم 395میں بھی اشتہاری تھا ۔ تیسری جگہ لاہور کے خطرناک اشتہاری ڈاکو محمد عباس عرف عباسو کو بھی نواحی بستی گلاں والاسے گرفتار کر لیا ۔چوتھی جگہ چھاپہ مار کر کھنڈا موڑ کے رہائشی اشتہاری ڈاکو ارشد علی عرف گھوگھی کو نواحی بستی ٹھٹہ کمیانا سے گرفتار کر لیا ۔ان اشتہاری ڈاکوؤں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اور دن دیہاڑے ڈکیٹیاں کر کے عوام کو لوٹنا روز کا معمول بنا رکھا تھا ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری ڈاکوؤں کے پکڑے جانے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور سرائے مغل پولیس کے ایس ایچ او خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker