پاکستانتازہ ترین

وفاقی سرکاری اداروں میں 15 مئی سے ایئر کنڈیشنڈ کے استعمال پر پابندی

meer hazarاسلام آباد(بیوروچیف) نگراں وفاقی حکومت ایک طرف اپنے چند ہفتوں کے اقتدارکا وقت مکمل کرنے کوہے تو دوسری طرف حکومتی مشینری کو موسم گرما کا مزہ چکھنے کا چیلنج بھی دے دیا ہے، تمام دفاتر ایئرکنڈیشنڈ تو بند ہوں گے ہی اب سرکاری بابوز کا 7 دنوں میں نیا ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی کڑی شرط ایک نئی آزمائش ہوگا، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو کی جانب سے بجلی کی بچت کی غرض سے تمام وفاقی سرکاری اداروں میں 15 مئی سے غیرمعینہ مدت تک ایئر کنڈیشنڈ کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی، یہی نہیں بلکہ جناب وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین و افسران کیلئے نئے ڈریس کوڈ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تمام وفاقی محکموں کے سرکاری ملازمین سرکاری دفاتر میں صرف سفید یا لائٹ کلر کی پینٹ اور شرٹس پہننے کی اجازت ہوگی اور اگرشلوار قمیض پہننی ہے تو وہ بھی لائٹ کلرز کی لیکن ویسٹ کوٹ پہننا لازمی ہوگا، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے کھلے جوتے اور تسموں والے شوز پر بھی پابندی لگادی ہے لہٰذا مرد ملازمین کو سرکاری دفاتر میں تسموں کے بغیر جوتے پہننا ہوں گے، جبکہ خواتین ملازمین کے سرکاری دفاتر میں جرابیں پہننے پر پابندی لگا دی گئی وہ صرف اسٹریپ والے سینڈل پہن سکیں گی۔ وزیراعظم صاحب نے تمام سرکاری ملازمین مرد و خواتین کو نئے ڈریس کوڈ کی تیاری کیلئے صرف 7 دن کی مہلت دی جس کے بعد تمام سرکاری ملازمین کو نئے ڈریس کوڈ کو اپنانا ہو گا۔ وزیراعظم کھوسو کو امید ہے کہ تمام صوبائی ادارے اور نجی ادارے بھی ان فیصلوں کی تقلید کریں گے کیونکہ ان فیصلوں کامقصد بجلی کے استعمال کو کم کر کے ملک میں توانائی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی افتتاحی تقریب جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker