تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:منشیات سمگل کرنےوالےدوبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پنجاب کی سراب گوٹھ بھائی پھیرو میں منشیات سمگل کرنے والے دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ لاکھوں روپے کی اکتس کلو چرس برآ مد ۔منشیات فروش علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر کے ااس علاقے میں لا رہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں منشیات فروخت کرنے والا ایک منشیات فروش عبد الرشید ولد رحمت جوئیہ الحیات سٹیڈیم کے قریب منشیات بیچ رہا تھا کہ بھائی پھیرو صدر پولیس کے اے ایس آ ئی نور احمداوراے ایس آ ئی محمد اسلم نے گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا ۔ اور اُس کے قبضے سے دیڑھ کلو چرس برآ مد کر لی ۔دوسرے واقعہ میں علاقہ غیر کا بد نام زمانہ منشیات فروش بسم اللہ جان منشیات کی بھاری مقدار لے گر بھائی پھیروکی طرف آ رہا تھا کہ ناکہ پر چوہنگ پولیس نے اُسے ڈھر لیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی تیس کلو چرس بر�آمد کر لی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو کے علاقے میں منشیات فروشی سر عام ہو رہی ہے اور اسے پنجاب کی سہراب گوٹھ کہا جاتا ہے مقامی پولیس میں چھپی بعض کالی بھیڑیں منشیات فروشوں سے منتھلیاں لے کر انکو یہ کالا دھندا کرنے کی کھلی چھٹی دے دیتی ہیں

یہ بھی پڑھیں  بجی ہیں تالیاں جس پر،وہ کھیل تھا ہی نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker