تازہ ترینعلاقائی

لاہور:تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چوہدری نسیم

لاہور(پ ر)ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری نسیم احمد زاہد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تاہم فنڈزکی کمی کے باعث اس وقت بھی 351سرکاری تعلیمی ادارے چار دیواری سے محروم ہیں۔ جس کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’الف اعلان ‘‘ کے زیر اہتمام ’’سیکورٹی کی اقدامات اور اس کے اثرات ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے آخر میں الف اعلان کے کواریجنل کوارڈنیٹر محمد آصف مغل نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد سول سوسائٹی اور کے نمائندگا ن اور حکومتی افسران کے درمیان رابطوں کو بڑھا کر بہتری کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس سیمینار میں حاجی منظور انور، فیصل منظور، ایم کامران ساقی اور محکمہ تعلیم، سماجی شخصیات اور نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری نثار کی وزیراعظم بننے کی مہم مایوسی میں بدل گئی ،بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker