تازہ ترینفن فنکار

نوجوان ہمارے مقابلے میں زیادہ آگاہی رکھتے ہیں،بشریٰ انصاری

لاہور(نمائندہ شوبز)نئی نسل کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں جو کہ نہ صرف باصلاحیت اور تخلیقی سوچ رکھتی ہے بلکہ ان کا وژن بھی بہت بڑا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر اداکارہ بشری انصاری نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ بشری انصاری نے کہا کہ نوجوان ہمارے مقابلے میں زیادہ آگاہی رکھتے ہیں،بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے اچھا اقدام ہے کہ وہ مختلف مارکیٹوں میں خود کو آزمائیں ۔ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے۔وہاں تیکینیکی سہولیات زیادہ میسر ہیں اور وہ ہم سے زیادہ پروفیشنل ہیں اور اپنے ہاں بہت زیادہ صلاحیت ہونے کے باوجود وہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو منتخب کرکے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کررہے ہیں جب کہ ہمارے نوجوان فنکار بھی خود کو وہاں منوانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عابد شیرعلی واپڈا کی غفلت کے باعث بجلی کابھاری بھرکم بل موصول ہونے پر خود کشی کرنے والے شہری کے گھر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker