پاکستانتازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملے رکوانے کا حکم دے دیا

droneپشاور(نمائندہ خصوصی)پشاورہائیکورٹ نےڈرون حملوں کو جنگی جرم قراردیتے ہوئے اس کےخلاف حکومت کواقوام متحدہ میں قرارداد داخل کرانے کاحکم دے دیاہے۔ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ دوست محمد میں ڈرون حملوں کے خلاف مسلم لیگ(ن) کی دائر درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نےدرخواست پرغیر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈرون حملوں کواقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قراردیا اورحکم دیا کہ حکومت ایسےاقدامات کرے کہ آئندہ کوئی ڈرون حملہ نہ ہو کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کے بھی خلاف ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرائی جائے اوراگر اس قراداد کو ویٹو کردیاگیا تو امریکہ سے تمام تعلقات توڑدیئے جائیں۔ عدالت نےحکومت کو ہدایت کی ڈرون حملوں کو جنگی جرم قراردیا جائے،جو لوگ ڈرون حملوں سے متاثر ہوئے ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی :عائشہ منزل کے قریب بم دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، 35زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker