بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت کا بیلسٹک میزائل ’’پرتھوی ٹو‘‘ کا کامیاب تجربہ

اڑیسہ(ڈیسک نیوز) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، پرتھوی ٹو 350 کلو میٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور 500 سے 1000 کلو گرام تک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پرتھوی ٹو میزائل بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہے جو ملک کی آپریشنل تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ اس سے بھارت کی سلامتی اور اس کی علاقائی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 افراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker