تازہ ترینعلاقائی

لاہور کی عمارت میں آتشزدگی، 25 افراد پھنس گئے

LDA-Palaz1لاہور(نامہ نگار) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع ایل ڈے اے پلازہ میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے 25 افراد پھنس گئے۔ ایک شخص جان بچاتے ہوئے عمارت ساتویں منزل سے گر گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی جس نے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا ہے۔ آرمی کے دو ہیلی کاپٹر اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں سمیت ریسکیو کی 12 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ عمارت میں آگ کے علاوہ دھواں بھر جانے کی وجہ سے اندر موجود افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی افراد کو عمارت سے باہر نکالا جاچکا ہے تاہم ایک شخص جان بچاتے ہوئے ساتویں منزل سے نیچے آگرا ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔ اب بھی عمارت کے اندر سے چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔ عمارت کی آخری منزل پر موجود افراد رسوں کی مدد سے نیچے پھنسے افراد کو اوپر کی جانب کھنچ رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ایل ڈی اے پلازہ کے باہر کھڑی ہے جس میں متعدد خواتین اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں مانگ رہی ہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بھی نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کالے ہرن شکار کیس کے بعد اداکار سیف علی خان کو ایک اور مقدمے کا سامنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker