تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ڈی سی او کی رورل ہیلتھ سینٹروں پر خالی آسامیاں فوری طورپرمکمل کرنے کی ہدایت

داؤدخیل (ضیانیازی سے) ڈی سی ا ومیانوالی غلام مصطفی شیخ کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر وں پر خالی آسامیاں فوری طور پرمکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تو داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر پر بھی اس وقت درجن سے زائد سیٹیں خالی پڑی ہیں اور ان کو فوری طور پر مکمل کر کے غریب عوا م کو ریلیف دیا جائے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اور صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خدا بخش بھورا نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت رورل ہیلتھ سینٹر میں میڈیکل انچارج کی سیٹ بھی خالی ہے اور ایک لیڈی ڈاکٹر کی سیٹ بھی خالی ہے اور بھی کئی درجن بھر ملازمین کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے بعد سب سے زیادہ مریض رورل ہیلتھ سینٹر پر آتے ہیں واحد ڈاکٹر اسحاق احمد خان ہیں لیکن وہ بھی اکثر سرکاری ڈیوٹیوں پر ہوتے ہیں کھی خسرہ مہم اور کھبی پولیو ڈے کی ڈیوٹی پر ہو تے ہیں اور کئی بار ایمرجنسی مریض ہسپتال آتے ہیں تو ڈاکٹر نہیں ہوتے ہیں اور جس کی وجہ سے کئی مریض میانوالی پہنچنے اور کئی کو بر وقت فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کاکنٹینرکل پھرچلے گا:عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker