پاکستانتازہ ترین

یوسف گیلانی کا بیٹاعلی گیلانی اغواء ، سیکرٹری اورمحافظ قتل

Ali-Haidar-Gilaniملتان(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو ملتان سے اغواء کرلیا گیا جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا سیکرٹری اور محافظ ہلاک اور پانچ افرا زخمی ہوگئے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق فائرنگ اور اغواء واقعہ ملتان کے علاقے فرخ ٹاؤن میں متی تل روڈ پر پیش آیا جہاں پیپلزپارٹی کی کارنر منٹنگ منعقد کی جارہی تھی۔علی حیدر گیلانی ملتان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 200سے پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار ہیں۔وہ جمعرات کو قافلے کی صورت میں کارنر مٹنگ میں شرکت کے لیے فرخ ٹاؤن پہنچے تھے اس دوران مسلح افراد نے انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ان کے پرسنل سیکرٹری محی الدین اور محافظ کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دیگر 5 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ حملہ آور علی حیدر گیلانی کو اغواء کرنے میں کامیاب رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں، اغواء کاروں کا پتا لگانے کے لیے مخبروں کی بھی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے جرم میں اناہل قرار دیا گیا تھا جب ان کے دو بیٹوں کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ علی حیدر گیلانی سابق وزیراعظم کے تسیرے اور چھوٹے بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!