پاکستانتازہ ترین

سینیٹ انتخابات، فاٹا کے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف)سینیٹ انتخابات کے لیے فاٹا کے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے،دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اور راجا عمران اشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔فاٹا کی چار نشستوں اور دارالحکومت اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسلام آباد میں ہوئی،فاٹا کی 4 نشستوں کے لیے 12 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے جبکہ منیر اورکزئی،ادریس صافی،اخونزادہ چٹان اور عبدالمالک وزیر سمیت 21 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے، کاغذات ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث مسترد ہوئے،اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اور راجا عمران اشرف کے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ ایم کیو ایم کی شمائلہ شہاب اور بسمہ عارف کے کاغذات پراعتراضات لگا دیے گئے، مسلم لیگ ن کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker