تازہ ترینعلاقائی

رات تک میرا بھائی نہ ملاتوملتان میں الیکشن نہیں ہونے دینگے،موسیٰ گیلانی

mosaaملتان(نامہ نگار) پی پی 200کے مغوی امیدوار علی حیدر گیلانی کے بھائی علی موسیٰ گیلانی نے کہاہے کہ آج رات تک حیدر گیلانی نہیں ملا تو اپنے حلقے میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے،مجھے صرف اور صرف اپنا بھائی چاہیے، میڈیا کے دریافت کرنے پر علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھاکہ ان کو گارڈ نہیں دیئے گئے تھے، گارڈملنا ان کا حق تھا لیکن اُسے پروٹوکول کہہ کرہٹا لیاگیا تھا۔موسیٰ گیلانی کے بڑے بھائی عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ ہمیں گارڈز نہیں دیئے گئے،اسلحہ نہیں دیا گیا، ہم ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے پورے ہوگئے۔ دوسری جانب سی پی او غلام محمود ڈوگرنے اُسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ علی حیدر گیلانی کو آج دوپہرانتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی کارنرمیٹنگ کے دوران اغواکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عامر لیاقت کا رمضان ٹر انسمیشن میں ناگن ڈانس، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker