تازہ ترینعلاقائی

کوٹرھاداکشن:ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے ۔ تحریک فلاح پاکستان

anees qurashiکوٹ رادھاکشن (سپیشل رپورٹر)تحریک فلاح پاکستان نے حلقہ پی پی 176 ،این اے 138 میں(ن لیگ ) کے امید واروں کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کوٹ رادھا کشن میں ن لیگ کے امیدوارمحمد انیس قریشی سابقہ ڈی سی اولاہورکی حمائت میں ہونے والے ایک اکٹھ میں تحریک فلاح پاکستان کے عہد ید اروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم نوازلیگ کو کامیاب کرائیں اور ون پارٹی کی حکومت بنوائیں ورنہ مخلوط حکومت بنانے کے بعد کئی ایک مسائل جنم لیں گے تحریک کے صدر چوہدری محمود اختر خالد نے کہا کہ مخلوط حکومت میں چھوٹے چھوٹے گروہ بلیک میلنگ کر کے ملک کو مزید زیر بار کر دیں گے لہذا ہمیں اپنی تمام تر توانیاں نواز لیگ کو کامیاب کروانے میں خرچ کر دینی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ محمد انیس قریشی ایک منجھے ہوئے بیورو کریٹ اور شریف النفس انسان ہیں این اے 138کے امیدوار سلیمان حنیف بھی ایک سابق قومی اسمبلی کے رکن محمدحنیف خاں مرحوم کے بیٹے ہیں جن کی شرافت کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔اس اجتماع میں راؤ محمد جمیل ،ڈاکٹر محمد خالد سیفی یامین کمبوہ،مقصود احمد انجم چوہدری فیاض بھٹی،طاہر بھٹی ،ڈائریکٹر پنجاب انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جناب احمد عزیزاور متعددشہریوں نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  بڑی جٹھانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker