تازہ ترینکھیل

زمبابوے کے خلاف میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے، وسیم اکرم

برسبین(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو اگلا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا ورنہ وہ واپسی کی فلائٹ کے لیے تیار رہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے، ٹیم کو ان لوگوں کے جذبات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو میدان میں اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لئے آتے ہیں اور ملک میں ٹی وی پر انہیں دیکھتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 ریگولر بولرز کے ساتھ نہ کھیلنا حیران کن ہے اور یہی وجہ ہے کہ بولنگ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button