تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ :انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ.(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ کپ 2015میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ نے 119رنز سے شکست دیدی ہے۔ انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے304رنز کا ہدف دیا جس کے حصول کی کوشش میں پوری ٹیم 184رنز پر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی میں آل رائونڈرمعین علی نے اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے 128رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ 2وکٹیں بھی حاصل کی ۔میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔انگلش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ۔انگلینڈ کے اوپنر این بیل اور معین علی نے ٹیم کو 172رنز بناکر دئیے۔پہلی وکٹ این بیل کی گری جو 31 ویں اوور میں 54رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔اس کے بعد تو وکٹ تواتر سے وکٹیں گرتی رہیں204پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس موقع پر موگن نے 46رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 303تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسکاٹ لینڈ کی طرف جے ڈیوے نے 4وکٹیں حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!