تازہ ترینعلاقائی

”نیانودن پراناسودن”،عوام اناڑیوں کومستردکردیں ۔خواجہ سعد رفیق

saadلاہور( پریس ریلیز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااورامیدواراین اے125خواجہ سعد رفیق نے کہا ے کہ ”نیانودن پراناسودن” کے مصداق عوام اناڑیوں کومستردکردیں۔اگرعوام نے کل اناڑیوں یامداریوں کوووٹ دیاتوخدانخواستہ پاکستان تختہ مشق بن جائے گااورعوام کی بدقسمتی کاسیاہ دورکبھی ختم نہیں ہوگا۔میاں نوازشریف ماضی میں بھی کئی بارپاکستان کوبندگلی سے باہراورقومی معیشت کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے تھے،اب بھی ان کے دماغ میں ملک وقوم کی بہتری کے کئی اہم اوردوررس منصوبے ہیں۔ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی طرح مادرپدرآزادروشن خیالی کوفروغ دیتے ہوئے قومی سیاست کوپراگندہ کرنیوالے ”گیسٹ ایکٹر”کی کسی بات کوسنجیدگی سے نہیں لیاجاسکتا۔دانا،دوراندیش ،دبنگ اورعوام دوست قیادت کے انتخاب سے ہی ریاست کے مختلف شعبہ جات میں انقلاب آئے گا۔دبنگ میاں نوازشریف نے امریکہ سمیت مقتدرقوتوں کے غیرمعمولی دباؤکی پرواہ نہ کرتے ہوئے چھ کامیاب ایٹمی دھماکوں کی مددسے جنوبی ایشیاء میں انڈیا کی تھانیدار ی کاخواب چکناچورکردیاتھا۔ عوام نے2008ء کے الیکشن میں ہمدردی کاووٹ دیااوراس صلہ رحمی کابھیانک نتیجہ بھگت لیا،امید ہے کل ایسا کچھ نہیں ہوگااور لوگ صرف خدمت اورکمٹمنٹ کی بنیاد پرووٹ دیں گے ۔ وہ محمدپورہ سمیت مختلف آبادیوں میں اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔امیدوارپی پی155میاں نصیراحمد،امیدوارپی پی156چودھری یٰسین سوہل،حاجی اقبال ،نسیم وڑائچ،رضی خان،چودھری سجاد ،قاری حنیف ،اخلاص شاہ،ذوالفقارعلی اوروسیم الحق سمیت مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کل صبح سے شام تک عوام دھڑا دھڑشیرپرمہر یں لگاتے ہوئے ایٹمی پاکستان اورغیورپاکستانیوں کے گلے سے غلامی کاطوق اتاردیں۔ نوجوانوں سمیت ہرعمر کے ووٹرز یادرکھیں تیرقوم کی بدحالی اورمعیشت کی بربادی جبکہ شیر پاکستان کی خوشحالی کانشان ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرقی روایات کے امین بزرگ دیکھ رہے ہیں بلے بازوں نے ہمارے نوجوانوں کااخلاق اورپاکستان کااسلامی نظریاتی تشخص بگاڑنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ۔ عوام اندھیروں اوربدامنی کے انگاروں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ” چھلاوں”کی سیاست دفن کردیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button