تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل میں بارش نے ٹاؤن کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے پول کھول دیے

داؤدخیل (ضیانیا زی سے ) داؤدخیل میں بارش نے ٹاؤن کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے پول کھول دیے ٹوٹے پھوٹے روڈ گلیاں اور گندگی کے ڈھیر نااہل سی او کا منہ چڑا رہے ہیں سی او منیر جعفری اکثر ٹاؤن کمیٹی دفتر سے غائب ہو تا ہے جب بھی پتہ کیا جائے وہ میانوالی کے دورہ پر ہوتا ہے جبکہ داؤدخیل میں گندگی کے ڈھیر ،سیوریج کی بند لائینیں عوام کے لیے وبال جان بن گئیں ہیں گرلز ہائی سکول کے ساتھ عرصہ داراز سے لگے گندگی کے ڈھیر ابھی تک صاف نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے سکول آنے والی سینکڑوں طالبات گندگی کے ڈھیروں اور بدبو کو روزانہ برداشت کرنے پر مجبور ہیں اسی طرح محلہ شریف خیل میں سیوریج کی بند لائینوں نے عوام کو جینا حرام کر دیا ہے اور تقریبا درجن بھر سے زائد گٹر وں کے ڈھکن غائب ہیں محلہ امیرے خیل میں گندگی کے ڈھیر ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ چڑا رہے ہیں اور داؤدخیل کی مین جامع جنازہ گاہ گلن والی کے سامنے سیوریج کے گٹروں کا گندہ پانی جوہڑوں کا منظر پیش کر رہاہے جبکہ عوام جنازے گاڑیوں میں رکھ کر لانے پر مجبور ہیں اہلیان داؤدخیل نے قائم مقام ڈی سی او میانوالی شیخ مصطفی سے اپیل کی ہے کہ داؤدخیل کی حالت زار کو فوری ٹھیک کرائیں اور نااہل ،کرپٹ افسروں کو تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات حاصل ہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button